ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024ء ‘پاکستان‘ بھارت میچ امریکہ میں کرانے پر غور
لاہور ( سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے میچز کیلئے امریکہ کے 3 شہروں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا۔ فلوریڈا، لاس اینجلس اور آکلینڈ کو میچز کرانے کیلئے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا میچ امریکہ کے شہر فلوریڈا میں کرائے جانے کا امکان ہے۔ آئی سی سی کے وفد نے دسمبر میں مختلف شہروں میں سہولیات کا جائزہ لیا۔یو ایس اے کرکٹ کے صدر اتل رائے نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو امریکہ میں کرائوڈ کی بہت سپورٹ ہے۔ ویسٹ انڈیز کے بجائے امریکہ میں باکس آفس میچ ہونے کی امید ہے۔ فلوریڈا میں حال ہی میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کا میچ سولڈ آئوٹ رہا۔واضح رہے کہ جون میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024ء کے امریکہ اور ویسٹ انڈیز مشترکہ میزبان ہیں۔