پاکستانی خاتون فٹبالر ماریہ خان کے گول کی دھوم
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سعودی عرب میں چار قومی خواتین فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کی ماریہ خان نے بہت ہی شاندار گول کر کے سعودی عرب کے دھوم مچادی۔ الخوبر میں ہونے والے میچ کے 65 ویں منٹ میں فری کک کے موقع پر پاکستانی کھلاڑی ماریہ خان کے پاس کا انتظار کرتے رہے لیکن انہوں نے کافی دور سے خود ہی بال کو جال میں پہنچانے کا فیصلہ کیا۔اس موقع پر ماریہ خان سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا جبکہ سٹیڈیم میں موجود لوگوں نے بھی ان کے لیے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں۔