• news

عراق نے اومان کو 2-3 سے شکست دے کر گلف کپ جیت لیا


لاہور(سپورٹس ڈیسک )بصرہ میں جاری گلف کپ فٹبال میں عراق نے اومان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ فائنل میچ میں عراق نے 2 کے مقابلے میں 3 گول سے اومان کو ہرایا۔عراقی مڈفیلڈر ابراہم نے میچ کے 24 ویں منٹ میں پہلا گول داغا، 10 منٹ بعد اومان کے صلاح یحییٰ نے پنالٹی کک پر گول کرکے سکور کارڈ برابر کر دیا۔عراق کے مڈفیلڈر امجد اصوان نے پنالٹی کک پر دوسرا گول کیا، اومانی سٹرائیکر عمر المالکی نے تین منٹ بعد ہی ہیڈر مار کے اپنی ٹیم کی طرف سے دوسرا گول کیا۔عراقی ڈیفنڈر مناف یونس نے تیسرا اور فیصلہ کن گول کیا جس نے عراق کو میچ میں فتحیاب کروا کر گلف کپ جتوایا۔

ای پیپر-دی نیشن