ریکوڈک کیخلاف بھارتی پراپیگنڈا قابل مذمت، یہ صوبے کا معاشی مستقبل‘ ترجمان بلوچستان حکومت
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ ریکوڈک کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہیں۔ ریکوڈک کے خلاف کوئی بھی پروپیگنڈا برداشت نہیں کیا جائے گا اور آٹھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی۔ مقامی لوگوں کیلئے آٹھ ہزار سے زائد ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ منصوبے پر تمام سٹیک ہولڈرز کا اتفاق ہے۔ ریکوڈک منصوبہ بلوچستان اور پاکستان کا معاشی مستقبل ہے۔