شرجیل میمن کو سینے کی تکلیف‘ 2 وال بند ہونے پر انجیو پلاسٹی‘ زرداری کی صحت یابی کیلئے دعا
حیدرآباد (آئی این پی) صوبائی وزیر شرجیل میمن کو طبیعت خراب ہونے پر این آئی سی وی ڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شرجیل میمن کو سینے میں تکلیف کے باعث این آئی سی وی ڈی منتقل کیا گیا۔ ان کے دل کی2 شریانیں بند تھیں، جس کے بعد ان کی انجیو گرافی کے بعد انجیو پلاسٹی کر دی گئی ہے۔ شرجیل میمن کو جلد گھر منتقل کر دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر کی فیملی بھی کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران بھی ہسپتال میں موجود ہیں۔ جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اطلاعات سندھ شر جیل انعام میمن کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے شرجیل میمن کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔ انشاء اللہ شرجیل انعام میمن بہت جلد صحتیابی کے بعد عوام کی خدمت کریں گے۔