نگران حکومت کا قیام اور انتخابات، مسلم لیگ (ن) بھرپور انتخابی مہم چلائے گی
اسلام آباد(رپورٹ:رانا فرحان اسلم)نگران حکومت کا قیام اور آمدہ انتخابات قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی سربراہی میںمنعقدپارٹی اجلاسوں میں مسلم لیگ ن نے آئندہ کی حکمت عملی کو حتمی شکل دیدی ہے مسلم لیگ ن بھرپور طریقے سے انتخابی مہم چلائے گی مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرو سنیئر نائب صدر مریم نواز وطن واپس آکر انتخابی مہم کو لیڈ کرینگی پارٹی قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی اور انتخابی مہم کی سرپرستی کا بھی قوی امکان ہے 27جنوری کو مریم نوازکی وطن واپسی پرلاہور میں انکے استقبال کیلئے بھی پارٹی قیادت کو ہدایات جاری کردیں گئیں ہیںزرائع کے مطابق مریم نواز کی واپسی کے بعد پارٹی کی تمام سیاسی سرگرمیوں کو وہ لیڈ کرینگی پارٹی قائد اور صدر کی مشاورت سے پارلیما نی بورڈ کے فیصلوں کی بھی توثیق کرینگی آمدہ انتخابات کے حوالے سے امیدواروں کے چناؤ سے لیکر انتخابی مہم کی حکمت عملی اور مسلم لیگ ن کے بیانیے کو عوام میںلیجانے تک تمام تر زمہ داری مریم نواز پر ہوگی اور پارٹی قائدین کیساتھ لندن اجلاسوں میں تمام مشاورت مکمل کرلی گئی ہے ۔