• news

میں مدینے چلا، بیٹے کو کندھے پر بٹھائے، کرکٹر سرفراز کی ویڈیو وائرل 


جدہ (نیٹ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد ان دنوں عمرے کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس میں موجود ہیں۔ سرفراز احمد کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ اپنے بیٹے عبداللہ کو کندھے پر بٹھائے چلے جا رہے ہیں۔ سرفراز اور ان کا بیٹا عبداللہ نعت رسول مقبولؐ ’’میں مدینے چلا‘‘ بھی پڑھ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سرفراز اور ان کے صاحبزادے شہر مدینہ کی گلیوں سے گزرتے ہوئے نعت پڑھ رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن