قصور:جیکب آباد سے آئے مہمان 3منینہ دم گھٹنے سے جاں بحق،ایک بے ہوش
قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور کے علاقے قادی ونڈ میں مبینہ طور پر دم گھٹنے سے تین افراد دم توڑ گئے جبکہ ایک بیہوشی کی حالت میں پایا گیا۔ ریسکیو 1122نے بروقت موقع پر پہنچ کر نعشوں کو اور بیہوش ہونے والے شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ قصور کے علاقے قادی ونڈ میں چار افراد جیکب آباد سندھ سے اپنے رشتہ داروں کو ملنے آئے، رات کو چاروں نے مچھلی کھائی اور کولڈ ڈرنکس پی اور سوگئے۔ صبح مبینہ طور پر دم گھٹنے سے تین افراد مردہ حالت میں میں پائے گئے۔ عینی شاہد کے مطابق کمرے میں کوئلے جلا کر انگیٹھی بھی رکھی گئی تھی۔ واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچا، نعشوں اور بیہوش ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے۔