عقیدہ توحید اورختم نبوت کا دفاع فرض ہے:میاں جمیل
لاہور( خصوصی نامہ نگار )تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے جامع أبی ہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ توحید اورختم نبوت کا دفاع فرض ہے ،علماء امت کی رہنمائی کریں،معاشرے کو بے راہ روی سے بچانے کے لیے اپناکردارنبھائیں۔انہوں نے کہا کہ ایمان وایقان اورعقیدہ کی اصلاح کی جتنی آج ضرورت ہے شاید ماضی قریب یا بعید میں بھی اتنی نہ رہی ہو۔میاں محمدجمیل نے عقائد ونظریات کوملاوٹ سے محفوظ رکھنے کے لیے قرآن وحدیث کا فروغ ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ بے راہ روی اوردین سے دوری کا مقابلہ کرنے کے لیے حضورنبی کریمؐ کی تعلیمات کو گھرگھرپہنچایا جائے۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ علماء ذمہ داریوں کو فراموش نہ کریں۔