ہمارے پاس معیشت کی بحالی کا موثر منصوبہ موجود ہے : ہمایوں اختر
لاہور(نیوز رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے پاس معیشت کی بحالی کا موثر اور جامع منصوبہ موجود ہے اور حکومت میں آتے ہی پہلے دن سے عملدرآمد شروع کر دیاجائے گا۔ انتخابات کے انعقاد میں جتنی تاخیر ہو گی ملک کے مسائل بڑھتے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذیلی حلقہ پی پی 154کے علاقہ صدر بازار میں عوامی رابطہ مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میاں اکرم عثمان، شیخ امتیاز ، ناصر سلیمان ،حاجی محمد عباس سمیت حلقے کے اکابرین اور کارکنان کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔