الخدمت رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے’’اعتراف خدمت ‘‘پروگرام
لاہور(خصوصی نامہ نگار) الخدمت فاؤنڈیشن وسطی پنجاب کے تحت رضاکاروں کی حوصلہ افزائی اور خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایوان اقبال میں پروگرام "اعتراف خدمت " کا انعقاد کیا گیا۔جس میں الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری، نائب صدر محمد عبدالشکور،صدر الخدمت فاونڈیشن وسطی پنجاب اکرام الحق سبحانی،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم ، امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب جاو ید قصوری، ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر ا لعظیم نے کہا کہ سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی میں الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ایسی تقریبات ہماری نوجوان نسل کی راہنمائی اور حوصلہ افزائی کیلئے ضروری ہیں۔ الخدمت فاونڈیشن وسطی پنجاب کے صدر اکرام الحق سبحانی نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے ۔