چائلڈ پروٹیکشن بیورو ،ام نصرت فاؤنڈیشن میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط
لاہور (لیڈی رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ام نصرت فاؤنڈیشن کے مابین بچوں کی فلاح وبہبود اور علاج معالجہ میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی ۔ یادداشت پربیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد اور ام نصرت فاؤنڈیشن کی صدر مائرہ خان نے دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت ام نصرت فاؤنڈیشن کی جانب سے بیورو میں مقیم بچوں کے لیے علاج معالجہ میں معاونت فراہم کی جائے گی۔