فرقہ واریت ملک کیلئے زہر قاتل ہے، زہرہ نقوی
لاہور (لیڈی رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی و مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سابق مرکزی سیکرٹری جنرل سیدہ زہرہ نقوی نے کہا ہے کہ فرقہ واریت ملک کے لئے زہر قاتل ہے ۔حکومت عوام کو اس عفریت سے بچانے کے لئے اقدامات کرنے کی بجائے خود اس میں حصہ ڈال رہی ہے ۔کسی پریشر گروپ سے مرعوب ہونا حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔