• news

ڈی ایم ڈی ایف اے اینڈ آر میاں منیر کی زیر صدارت واسا ہیڈ آفس میں اجلاس 


 لاہور(خبر نگار)ڈی ایم ڈی ایف اے اینڈ آر میاں منیر کی زیر صدارت واسا ہیڈ آفس میں اجلاس کا انعقاد ہوا۔ جس میں ٹاؤن کی سطح پر ریکوری کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی ایم ڈی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی واسا غفران احمد کے ویژن کے مطابق ریونیو کیلئے سب کو ملکر کوشش کرنا ہو گا۔میاں منیر نے پچھلے ماہ نادہندگان سے 5 کروڑ سے زائد کی ریکوری پر افسران کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ہر ٹاؤن میں ریکوری کی شرح کو بہتر کر کے 100 فیصد یقینی بنایا جائے اور ایم ڈی واسا کے 1 ارب ریونیو ہدف کے حصول کو بروئے کار لایا جائے۔ 

ای پیپر-دی نیشن