• news

مہنگائی کے حملوں سے عوام سے جینے کا حق چھینا جارہا ہے: ضیاء الدین انصاری 


لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ مہنگائی کی ستائی عوام پرآٹا، بجلی و گیس مہنگی کرکے جینے کا حق چھینا جارہا ہے۔آئی ایم ایف سے ڈالروں کی بھیک کیلئے مہنگائی کی ستائی عوام پر زندگی تنگ کی جارہی ہے۔وزیر اعظم نے 200 ارب روپے کے مزید ظالمانہ ٹیکسوں کی منظوری دے کر عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مہنگائی و بیروزگاری کے خلاف مسجدشہدا تا پنجاب اسمبلی ہال تک مہنگائی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مارچ میں جماعت اسلامی کے مردو خواتین کی  مرکزی، صوبائی اور ضلعی قیادت  نے شرکت کی۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم، امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری،سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ نے بھی خطاب کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن