عمران خان نے ملک کو مفلوج مقروض ،کمزور کیا: رانا تنویر
فیروزوالہ( نامہ نگار) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں ملک کو مفلوج مقروض اور کمزور کیا ۔عوامی فلاح و بہبود کی بجائے انتشار انتقامی سیاست اور کرپشن کو تر جیح دی جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے ۔مسلم لیگ (ن ) دونوں اسمبلیوں کے انتخابات میں بھرپور حساب لے گی ۔اس مرتبہ سوچ سمجھ کر میرٹ پارٹی ٹکٹیں جاری کریں گے ۔ہم نے دونوں اسمبلیوں کے انتخابات میں عمران خان کو اس کی اوقات یاد دلائی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 120 شرقپور روڈ کے علاقے ٹھیکری والااور میرپور کھنہ میں گیس فراہمی کے منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر دو الگ الگ عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔