• news

میثاق معیشت تاجروں کا جائز مطالبہ‘ سٹیک ہولڈرز عملی اقدام کریں‘ صدر علوی


سرگودھا (نمائندہ خصوصی)صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے  کہا کہ میثاق معیشت تاجروں کا جائز مطالبہ ہے جس پر سٹیک ہولڈرز عملی اقدامات اٹھائیں کیونکہ پارلیمنٹ،عدلیہ،حکومت اور تاجر برادری کو معاشی بحران سے نجات کے لیے ملکر کام کی ضرورت ہے۔ زرائع کے مطابق سرگودھا چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری اور وویمن چیمبرز سمیت 54 رکنی وفد نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کر کے انہیں ملکی حالات اور تاجر برادری کے مسائل سے آگاہ کیا تو صدر مملکت نے کہا کہ اس وقت خام مال مشینری اور دیگر ضروری سامان کی قلت کے باعث تاجر برادری کو مشکلات کا سامنا ہے تاجر برادری نے مطالبہ کیا کہ بندرگاہوں کو بانڈ قرار دیا جائے یا کنٹینرز کو بانڈ میں منتقل کیا جائے تاکہ ڈیمریج اور ڈیٹینشنن چارجز سے بچا جا سکے۔

ای پیپر-دی نیشن