مزید چینی کاروباری اداروں کو انڈونیشیا میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینگے ، وزیرخارجہq
بیجنگ(شِنہوا)چینی وزیر خارجہ چھن گانگ نے انڈونیشیا کی وزیر خارجہ ریتنو مارسودی کے ساتھ فون پر بات چیت کی۔چھن نے کہا کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان)کے ایک بڑے ملک کی حیثیت سے انڈونیشیا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کا ایک اہم شراکت دار بھی ہے۔چھن گانگ نے کہا کہ چین اور انڈونیشیا کے تعلقات کو اس وقت ترقی کے نئے مواقع حاصل ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ وہ دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کی حکمت عملی کی رہنمائی پر عمل کرنے کے لیے مرسودی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ چین اور انڈونیشیا کے درمیان ہم نصیب مستقبل کے ساتھ قریبی اور مضبوط کمیونٹی کی تعمیرکو آگے بڑھایا جا سکے۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک مزید چینی کاروباری اداروں کو انڈونیشیا میں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے کی ترغیب دے گا اور امید ہے کہ انڈونیشیا ان کو مزید حفاظتی ضمانت اور پالیسی سہولت فراہم کرے گا۔