فیروز والہ : سکیورٹی گارڈز‘ڈاکوئوں میں مقابلہ ‘وارداتیں ناکام
فیروزوالہ( نامہ نگار) تھانہ فیکٹری ایریاکے علاقہ میں ڈاکو اور شہریوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے بتایا کہ چار ڈاکو واردات کرنے کیلئے دو زرعی فارموں میں داخل ہوئے وہاں پر موجود سکیورٹی گارڈوں اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس پر ڈاکو واردات میں ناکامی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ فیکٹری ایریا پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا