سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد کی بلاکنگ، عدم تعاون پر کارروائی کی تیاریاں شروع
اسلام آباد (این این آئی) پی ٹی اے نے غیر اخلاقی مواد کی بلاکنگ میں عدم تعاون پر غیر رجسٹرڈ سوشل میڈیا کمپنیوں کیخلاف کارروائی کی سفارش کر دی۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد کی بلاکنگ میں عدم تعاون کرنے والی غیر رجسٹرڈ سوشل میڈیا کمپنیوں کیخلاف کارروائی کی سفارش کردی ہے۔پی ٹی اے نے کہا ہے کہ جو کمپنیاں پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں ادارے ان سے کاروباری تعاون ختم کر دیں اور حکومت تمام ریگولیٹرز کو ہدایت جاری کرے۔پی ٹی اے دستاویز میں کہا گیا ہے کہ حکومت سٹیٹ بینک، ایس ای سی پی، ایف بی آر اور وزارت تجارت کو ہدایات دے، کوئی بھی ادارہ کاروبار سے پہلیسوشل میڈیا کمپنیوں کا پی ٹی سے سٹیٹس چیک کرے۔پی ٹی اے نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیاں خود کو پاکستانی قانون سے بالاتر سمجھتی ہیں، اور غیر اخلاقی توہین آمیز مواد بلاک کرنے میں تعاون نہیں کر رہیں۔