شمالی چھاؤنی سے 35شخص کی نعش برآمد
لاہور(نامہ نگار)شمالی چھاؤنی کے علاقے سے35شخص کی نعش ملی ہے ۔ شمالی چھاؤنی کے علاقے میں جوڑے پل کے قریب ایک شخص کی لاش پڑی دیکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع کی۔ جس پر پولیس نے موقع پر کر نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت مقامی رہائشی اکرام کے نام سے ہوئی ہے ۔وہ نشے کا عادی تھا اور اس کی ہلاکت نشے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ہے ۔