• news

 نامعلوم افراد کی فائرنگ ‘32 سالہ شہری زخمی


لاہور(نامہ نگار) باغبانپورہ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 32 سالہ شہری زخمی ہو گیا ہے۔ باغبانپورہ کے علاقے میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے 32 سالہ حسنین زخمی کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ہیں۔پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی حسنین کو  ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حسنین ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوا ۔ واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جار ی ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن