• news

پارلیمنٹ میں شارٹ سرکٹ، تمام دفاتر 3 دن کے لئے بند

اسلام آباد(خبرنگار)پارلیمنٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث پارلیمنٹ کے تمام دفاتر تین دن کے لئے بنداسپیکر قومی اسمبلی اور چیئر مین سینٹ نے صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے دفاتر مکمل بند رہیں گے متعلقہ سیکرٹریوں کو مسئلے کے فوری اور مؤثر حل کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے پارلیمنٹ کی عمارت فوری طور پر سیل کر کے وائرنگ کو محفوظ بنایا جائے اور تمام عمارت کی مکمل صفائیکی بھی ہدایت جاری کی سینیٹ سکرٹریٹ کے مطابق کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تاہم احتیاطی طور پر تمام بلڈنگ کا معائنہ کیا جائیگاسینیٹ کا آج (پیر) ہونے والا اجلاس جمعرات 26 جنوری 2023 دن گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ہدایات پر اجلاس کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیاجاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ کسی بھی قسم کے نقصان سے بچنے کے لئے تمام دفاتر کی چیکنگ کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن