• news

 اعتماد کا ووٹ لینے آئیں گے تو سوال کریں گے کیوں دیں‘ فاروق ستار 

حیدرآباد (نیٹ نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے 3 ماہ بعد نئے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا دعویٰ کردیا۔حیدر آباد میں پارٹی جلسے سے خطاب میں فاروق ستار نے کہا بلدیاتی انتخابات جھرلو تھے، بڑے طبقے کو دیوار سے لگا کر سازش کی گئی۔ انہوں نے کہا یہ جھرلو الیکشن جعلی جمہوریت ہے، ایسے انتخابات اور جمہوریت کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا الیکشن کمیشن نے وقت پر بلدیاتی الیکشن نہیں کرائے، تاخیر کا حساب ای سی پی کو دینا ہوگا۔فاروق ستار نے یہ بھی کہا اب اگر اعتماد کا ووٹ لینے آئیں گے تو ہم سوال کریں گے اعتماد کا ووٹ کیوں دیں؟

ای پیپر-دی نیشن