• news

محسن نقوی  کاآبائی علاقہ جھنگ، لاہور میں پیدا ہوئے، سی این این سے کیئرئیر کا آغاز، نگران  وزیر اعلیٰ بننے پر اپنے دونوں اداروں سے مستعفی

لاہور (نیوز رپورٹر) نگران وزیراعلی پنجاب محسن رضا نقوی 1978ء  میں لاہور میں پیدا ہوئے۔ آبائی تعلق جھنگ سے ہے۔ ابتدائی تعلیم کریسنٹ ماڈل سکول لاہور سے حاصل کی۔ کریسنٹ ماڈل سکول سے فراغت کے بعد سید محسن نقوی نے گورنمنٹ کالج لاہور میں داخلہ لیا اور یہیں سے گریجوئشن کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ کی ریاست میامی کی اہائیو یونیورسٹی میں چلے گئے، جہاں انہوں نے صحافت میں نہ صرف ڈگری مکمل کی بلکہ دوران تعلیم ہی دنیا کے سب سے بڑے اور مقبول نیوز ادارے سی این این میں اینٹرن شپ کی۔ دوران انٹرن شپ ہی سی این این انتظامیہ نے محنت، لگن اور ٹیلنٹ کو دیکھتے ہوئے جاب آفر کی اور یوں وہ ایک بڑے ادارے کے پلیٹ فارم سے عملی زندگی میں داخل ہوئے۔ اپنی جاب کے دوران انہیں بطور سنیئر پروڈیوسر سائوتھ ایشیا اور پھر ریجنل ہیڈ بنا دیا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے پاکستان میں لوکل ٹی وی سٹی فورٹی ٹو کی بنیاد رکھی اور اس کے بعد نیشنل ٹی وی 24 کی بنیاد رکھی۔ نگران وزیراعلی پنجاب بننے کے بعد وہ دونوں اداروں کی سی ای او شپ سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن