• news

نگران حکومتوں کیلئے گائیڈ لائنز‘ تعیناتیاں ہماری اجازت سے ہونگی: الیکشن کمشن

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے نگران حکومتوں کیلئے گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔ گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اور خیبر پی کے میں پوسٹنگ و ٹرانسفر الیکشن کمشن کی اجازت سے ہو گی۔ پنجاب اور خیبر پی کے کی نگران حکومتیں الیکشن کے انعقاد پر معاونت کریں۔ دونوں صوبوں میں بھرتیوں پر پابندی ہو گی۔ نئی ترقیاتی سکیموں کے اعلان پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ خیبر پی کے اور پنجاب کے لوکل گورنمنٹ کے فنڈز منجمد کر دیئے گئے ہیں۔ سابق وزراء اعلیٰ‘ وزرائ‘ مشیروں سے سرکاری رہائش گاہیں خالی کرائی جائیں اور سرکاری گاڑیاں واپس لی جائیں۔ نگران حکومتیں صرف روزمرہ کے امور نمٹا سکیں گی۔ نگران وزیراعلیٰ ‘ وزراء تین روز میں اپنے ‘ خاندان کے مالی گوشوارے جمع کرائیں۔

ای پیپر-دی نیشن