امریکی بنکوں نے ہزاروں ملازمین فارغ کرنے کی تیاری کر لی
واشنگٹن (اے پی پی) دنیا بھر میں معاشی صورت حال بگڑنے کے بعد امریکی بنک بھی بڑے پیمانے پر نوکریاں ختم کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ امریکی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق سرمایہ کاری میں کمی کے بعد بنکوں کے اعلی افسران پر اخراجات میں کمی لانے کے لیے بہت زیادہ دبائو ہے۔ اس لہر کی زد میں وہ ملازمین بھی آئیں گے جو کرونا وائرس کی وبا کے دوران نوکری سے نہیں نکالے گئے تھے۔ مالیاتی سروسز کی فرم سلور مائن پارٹنرز کے مالک لی ٹھاکر نے کہا کہ ملازمتوں میں کمی لانے کا عمل انتہائی سخت گیری پر مبنی ہو گا۔