کراچی:دکان میں پراسرار دھماکے سے متعدد افراد جھلس گئے
کراچی:(نوائے وقت رپورٹ) اورنگی ٹاؤن میں قائم دکان میں پراسرار دھماکے سے متعدد افراد جھلس گئے۔کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن ایک نمبر میں قائم دکان کے اندر پراسرار دھماکے سے متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق ابتدائی طور پر دھماکہ گیس سلنڈر کا بتایا جا رہا تھا تاہم جب پولیس موقع پر پہنچی تو سلنڈر دھماکے کے شواہد نہیں ملے، دھماکا ڈیکوریشن کی دکان میں بنے ہوئے مچان پر ہوا تھا جس کے باعث وہاں پر بیٹھے ہوئے متعدد افراد ہاتھ اور چہرہ جھلس گیا۔دوسری جانب اورنگی ٹاو?ن پولیس نے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا جو واقعہ سے متعلق شواہد جمع کر رہا تھا۔