• news

کچے کے علاقے میں پولیس آپریشن‘ 5 مغوی بازیاب‘ ٹھکانہ تباہ



رحیم یارخان‘ میرپور ماتھیلو (کرائم رپورٹر+ خبر نگار خصوصی+ نامہ نگار) راونتی کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن میں پولیس نے پانچ مغویوں کو بازیاب کرا لیا۔ آپریشن میں  پولیس کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی اور جدید اسلحہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ ایس ایچ او راونتی عبدالشکور لاکھو کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے کامیاب کارروائی کر کے پانچ مغویوں خلیل پٹھان حیدرآباد، مولوی عظمت اللہ پٹھان ضلع پشین، حسین پٹھان ضلع پشین، محمد بخش لاشاری تنگوانی ضلع کشمور، سعید احمد کھمبڑا ضلع راجن پور، کو بحفاظت بغیر کسی نقصان کے بازیاب کرا لیا ہے۔ جبکہ رونتی کے کچے میں ڈاکوؤں کے کئی ٹھکانوں کو مسمار اور نذر آتش کیا گیا ہے۔ عبدالمجیدنے پولیس پکار15پراطلاع دی تھی کہ سید جعفر شاہ، پیر ابرار شاہ، چوہدری صادق کے ہمراہ شہ زور ڈالہ پرمہران کار خریدنے کیلئے آئے توموٹرسائیکلوںپر سوار 4نامعلوم مسلح اغواء کاروں نے اغواء کرلیا تھا‘ پولیس نے علاقہ بھرکی ناکہ بندی کرکے تعاقب شروع کر دیا، جس پر نامعلوم اغواء کار مغوی سیدجعفرشاہ‘ پیرابرار شاہ اور چوہدری صادق جوکہ کروڑ پکا (لودھراں) کے رہائشی ہیں گاڑی سمیت چھوڑ کرفرار ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن