درجنوں ڈاکے، چوریاں، متعدد شہری لٹ گئے
لاہور (نامہ نگار) ڈاکوؤں اور چوروں نے شہرکے مختلف علاقوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔برکی میں نامعلوم چور طلحہ کے گھر سے 4تولے، 45ہزار اور الیکٹرانکس کا سامان لے گئے۔ چوہنگ میں ڈاکو عمر کے گھر گھس کر گن پوائنٹ پر 6لاکھ اور زیورات، گلشن اقبال میں ڈاکو جمشید کے گھر گھس کر اہلخانہ سے 1لاکھ 70ہزار اور 3تولے سونا، نشتر کالونی میں ڈاکو گن پوائنٹ پر پرویز مسیح سے 40ہزار اور موبائل فون، غازی آباد میں ڈاکو فدا حسین سے گن پوائنٹ پر 13ہزار اور موبائل فون، شادباغ کے علاقے میں ڈاکو یعقوب بٹ سے گن پوائنٹ پر 10ہزار اور موبائل فون، شاہدرہ ٹائون کے علاقے میں ڈاکو عثمان سے گن پوائنٹ پر 30ہزار اور موبائل فون، غالب مارکیٹ میں ڈاکو گن پوائنٹ پر الطاف سے 4 لاکھ 22ہزار اور موبائل فون، سمن آباد میں ڈاکو شہزاد اقبال سے اسلحہ کے زور پر 50ہزار اور موبائل فون، گرین ٹاؤن میں ڈاکو اسلحہ کے زور پر فیض اللہ سے 17ہزار اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ، جبکہ کاہنہ، اسلام پورہ، غازی آباد، راوی روڈ، بادامی باغ اور شیراکوٹ سے گاڑیاں اور فیکٹری ایریا ، کوٹ لکھپت، نصیر آباد، بھاٹی گیٹ، نواںکوٹ، لاری اڈا، سرور روڈ ، گڑھی شاہو، مزنگ، داتا دربار، رنگ محل، اقبال ٹائون سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔