عالمی تنہائی کے باعث ایرانی ریال کی قیمت میں ریکارڈ کمی
تہران (این این آئی) ایران کی بڑھتی ہوئی عالمی تنہائی اور سپاہِ پاسداران انقلاب کے خلاف یورپی یونین کی ممکنہ پابندیوں کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایرانی ریال کی قدر میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے مرکزی بنک کے گورنر محمد رضا فرزن نے ریال کے زوال کا ذمہ دار نفسیاتی کارروائیوں کو قرار دیا ہے جس کے بارے میں تہران کا کہنا ہے کہ اس کے دشمن ملک کو غیر مستحکم کرنے کے لیے منظم انداز میں کام کر رہے۔ ایران کی غیر سرکاری مارکیٹ میں ڈالر 47 ہزار ریال میں فروخت ہو رہا تھا۔