وزیراعظم آزاد کشمیر نے جنرل (ر) سردار محمد انور خان کو اپنے ہاتھوں سے لحد میں اتارا
مظفرآباد (این این آئی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے گزشتہ روز ریس کورس گراؤنڈ قبرستان راولپنڈی میں دھرتی پونچھ کے عظیم سپوت، سابق صدر ریاست آزاد کشمیر، افواجِ پاکستان کے مایہ ناز جنرل ریٹائرڈ سردار محمد انور خان کو خود اپنے ہاتھوں سے لحد میں اتارا اور سلیب قبر کے اوپر رکھے۔