• news

الحمراء آرٹ میوزیم میں طالبات  کی انٹرن شپ جاری 


لاہور ( کلچرل رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل کے ذیلی ادارہ الحمراء کلچر ل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں موجود الحمراء آرٹ میوزیم میں آویزاں عالمی شہرہ آفاق آرٹسٹوں کے فن پاروں کے سایہ میں نجی کالج کی طالبات کی انٹرن شپ جاری ہے۔انٹرن میں نوجوان آرٹسٹ بھرپور انداز سے سیکھ رہی ہیں۔ابھرتے ہوئے آرٹسٹ و ایگزی بیشن آفیسر بابر مصطفی طالبات کو تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر کلچرل کمپلیکس سید نوید الحسن بخاری نے الحمراء آرٹ میوزیم میں انٹرن شپ کرنے والی طالبات کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن