• news

سیاسی شدت پسندی نے معاشی بحران پیدا کیا: عبدالغفار روپڑی 


لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی شدت پسندی نے قوم کو ذہنی اور معاشی بحران میں مبتلا کر دیا ہے مہنگائی کا طوفان ناقابل برداشت ہو گیا ہے حکمران عوام کی اذیت کو سمجھنے کی کوشش کریں۔یہ بات انہوں نے مولانا حفیظ اللہ بلوچ کی قیادت میں آنے والے علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے کہی ۔اس موقع پر مولانا شکیل الرحمان ناصر،حافظ عبدالوحید روپڑی،قاری محمد فیاض اور دیگر علماء بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی کشمیر پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔کشمیر کے حوالے سے مظبوط لائحہ عمل تیار کیا جائے ۔موجودہ سیاسی کلچر نے نوجوانوں کی اخلاقیات کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے ایسے وقت میں علماء  قرآن وسنت کے ذریعے قوم کی رہنمائی اور تربیت کریں کیونکہ یہ دور ملک وقوم کے پریشانی کا دور ہے گالم گلوچ بد تہذیبی بہتان تراشی کا عام ہو جانا فتنے کا سبب ہے جو ہماری سیاسی قیادت کی وجہ سے پیدا ہو رہی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن