• news

بحرانوں کے خاتمے کیلئے اسلامی نظام کا نفاذ ضروری ہے، عبدالقدوس نقشبندی 

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام (س )پنجاب کے امیر پیر عبدالقدوس نقشبندی لاہور کے امیر قاری اعظم حسین ناظم اعلیٰ مولانا طیب عثمانی قاری واحد بخش سمیت دیگر نے کہا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے اسلامی نظام کے نفاذ کی طرف جانا ہوگا اورملک کی ترقی کے لیئے اختلافات کو با لائے طاق رکھتے ہوئے ذاتیات کی بجائے ملک کے لئے متحد ہونا ہو گاعقیدہ ختم نبوت اور وطن سے محبت کا پیغام اپنی نسلوں میں عام کرنے کی ضرورت ھے۔گذشتہ روز قصور سے انے والے علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ دینی مدارس دین اسلام کے پھیلانے اور وطن عزیز کی حفاظت کا اہم ذریعہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن