حکمران اقتدار کے حصول کیلئے معیشت کو تباہ کر کے چلتے بنتے ہیں، ہشام الہٰی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دفاع اسلام و پاکستان کے زیر اہتمام مر کز قرآن و سنہ اسلامک سینٹر میں چیئرمین علامہ ہشام الہٰی ظہیر کی زیر صدارت ذمہ دران کا اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کے علاوہ تحریک دفاع اسلام و پاکستان کی لاہور میں تنظیم سازی و رْکنیت سازی کے مر حلے کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ الیکشن میں مذہبی و دینی جما عتوں سے اتحاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہاحکمران اقتدار کے حصول کیلئے ملکی معیشت کو تباہ کرکے چلتے بنتے ہیں۔ دس سالوں سے پاکستان کی عوام لبرل، سیکولر، جاگیردرانہ نظام اپنا رہی ہے۔ہر بار حکمران اپنے ووٹر اور قوم کو دھوکہ دے دیتے ہیں پہلے ان سے ووٹ لیتے ہیں بعد میں ان پر مہنگائی کے بم گراتے ہیں۔