• news

افغانستان میں شاہ سلمان مرکز‘ او آئی سی کے تعاون سے 30 لاکھ ڈالر  امداد دے گا

ریاض (این این آئی) سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز اور او آئی سی کے تعاون سے افغانستان میں امداد تقسیم کی جائے گی۔ افغانستان میں30 لاکھ ڈالرز کا امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا۔ اس ضمن میں کابل میں افغان ہلالِ احمر کے ہیڈ کوارٹر میں550 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں۔ افغانستان میں 15 سال میں پڑنے والی شدید ترین سردی کی لہر جاری ہے، جس میں درجہ حرارت منفی34 تک گر گیا ہے۔ پچھلے ایک ہفتے میں شدید ترین سردی سے افغانستان میں78 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ افغان حکام کے مطابق سردی سے اموات افغانستان کے8 صوبوں میں رپورٹ ہوئی ہیں۔ شدید سردی کے باعث اب تک 70 ہزار مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اگلے چند روز میں موسم مزید سرد ہو گا۔ متاثرہ افراد کو امداد کی فوری ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن