ڈکیتی چوری کی وارداتیں‘ مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی
شیخوپورہ + قصور (نمائندہ خصوصی + نمائندہ نوائے وقت)متعدد وارداتوں میں کئی شہری لٹ گئے۔ ڈاکوئوں نے سلمان خالد سے 4 لاکھ روپے ، موبائل ودیگر سامان چھین لیاجبکہ مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ فتح پور سٹاپ کے قریب ڈاکوئوں نے عدنا ن سے نقدی ،موبائل چھین لیا۔ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ کوٹ عبدالمالک میںچور آفاق احمد کی موٹرسائیکل لے گئے۔ ڈاکو زبیر اور اس کے بیٹے سے نقدی ،موبائل ودیگر سامان لے گئے شہزاد ٹائون میں 4 ڈاکو خرم کی دکان میں داخل ہوکر نقدی ،قیمتی سامان ،موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ ہائوسنگ کالونی کے علاقہ جائیانوالہ موڑ پر 2 ڈاکو فیض الحسن سے نقدی ،موبائل فون چھین کرفرار ہوگئے۔ علاوہ ازیں علی رضا نے تھانہ صدر پھولنگر میں اطلاع دی کہ نتھے روڈ کے قریب ڈاکوؤں نے 33ہزار تین سور وپے چھین لئے ۔ محمد احمد نے پولیس تھانہ بی ڈویژن میں اطلاع دی۔ کہ ٹبی کمبوواں کے علاقے میں چور میری دکان کے تالے توڑ کر نقدی اور گھی وغیرہ لے گئے۔ ہیں امجد علی نے بھی اطلاع دی کہ کوٹ غلام محمد خان میں چور سکول سے پنکے،دروازے و دیگر سامان چوری کرکے لے گئے جبکہ اختر علی نے بھی اطلاع دی ہے کہ بستی برات شاہ میں میرے گھر سے چور طلائی زیورات و دیگر ساما ن لے گئے۔ جاوید نے پولیس تھانہ صدر قصور میں مقدمہ درج کرایا کہ بائی پاس کے قریب ڈاکوؤں نے نقدی، موبائل اور موٹر سائیکل چھین لی ۔ محمد رؤف نے تھانہ مصطفے آباد میں مقدمہ درج کرایا کہ پکی حویلی کے قریب ڈاکوؤں نے موبائل اور موٹر سائیکل چھین لی ۔پولیس نے مقدمات درج کر لیئے ۔