• news

 طیاب راشد سندھو، صہیب اسلم ، ذوالقرنین ڈوگر کی فواد چودھری سے ملاقات

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری سے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما چودھری طیب راشد سندھو ایڈووکیٹ نے نومنتخب جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار صہیب اسلم سندھو  ، سابق جنرل سیکرٹری چودھری ذوالقرنین ڈوگر کے ہمراہ ملاقا ت کی اور شیخوپورہ کی موجودہ سیاسی صورتحال ،نئی حلقہ بندیوں بالخصوص حلقہ این اے 115 اور حلقہ پی پی 140 میں بڑھتی ہوئی تحریک انصاف کی مقبولیت ، ڈورٹو ڈور کمپین پر تفصیلی گفتگو کی گئی سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے چودھری صہیب اسلم سندھو کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور مٹھائی بھی کھلائی ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے حلقہ پی پی 140 کے امیدوار بیرسٹر چودھری طیاب راشدسندھو ایڈووکیٹ نے کہاکہ پی ڈی ایم جو مرضی کرلے عمران خان قوم کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ۔ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کو بھی عوام شکست فاش سے دوچار کرینگے، پی ڈ ی ایم قیادت نے اپنی کرپشن کے شواہد مٹانے ،مریم نواز، شہباز شریف ،حمزہ اور سلمان شہباز سمیت دیگر افراد کو عدالتوں سے بری کروانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا  ۔

ای پیپر-دی نیشن