سید والا:ایل پی جی کی سرعام ری فلنگ جاری،انتظامیہ خاموش
سید والا(نامہ نگار)سید والامیں ایل پی جی گیس کی ریفلنگ سرعام جاری ہے ضلعی انتظامیہ نے آنکھیں موند لی ہیں۔لاری اڈہ سید والابغیرحفاظتی تدابیر کے ٹرانسپورٹ میں گیس بھری جاری ہے جس سے کسی وقت بھی کوئی بڑا سانحہ رونماہوسکتا ہے شہریوں نے انتظامیہ سے ٹرانسپورٹ میں گیس کی ریفلنگ کے دھندے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔