• news

اے ٹی آئی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کی امین ہے:ڈاکٹر محمد امتیاز

بھوئے آصل (نامہ نگار) انجمن طلبہ اسلام فروغ عشق رسولؐ کی داع ، ملک کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کی امین ہے۔ ان خیالات کا اظہارصدر مصطفائی تحریک ضلع قصور ڈاکٹر محمد امتیاز سجاد نے انجمن طلبہ اسلام، المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پیماراوتاڑ تحصیل کوٹ رادھاکشن کے زیر انتظام انجمن کے55 ویں یوم تشکیل کے موقع پرکیک کٹنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب کی صدارت المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ملک محمد سرور نے کی ، ڈاکٹر محمد امتیاز سجاد نے مزید کہا کہ انجمن طلبہ اسلام کے نوجوانوں نے ملکی دفاع،تحفظ ختم نبوت وناموس کے علاوہ طلبہ کی کردارسازی میں گرانقدرخدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن