• news

  ایمبولینسز کی فراہمی سے گیپکو ملازمین کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا: خرم دستگیر

گوجرانوالہ(نما ئندہ خصوصی)وزیر توانائی (پاور ڈویژن) انجینئر خرم دستگیر خاں نے کہا ہے کہ 2کروڑ روپے سے گیپکو ملازمین، خصوصا لائن سٹاف کو لائنوں پر کام کے دوران حادثاتی صورتحال کے پیش نظر فی الفور ہسپتال منتقلی کیلئے جدید ترین ایمبولینسز کی فراہمی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا قابل تحسین اقدام ہے جس سے 14ہزار سے زائد ملازمین کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی انہوں نے ان خیالات کا اظہا ر 2 ایمبولینسز کی چابیاں چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز محمد شعب بٹ، چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب، ڈی جی ایچ آر اینڈ ایڈمن جلیل الرحمن، مینجر ایڈمن محمد ذیشان ستار، ایس ای سٹی امتیاز چیمہ، ایس ای کینٹ شیخ امان اللہ، ڈپٹی مینجرز محمد جنید ملک، جہانگیر رانا، ہائیڈرو یونین کے ریجنل چیئرمین ولی الرحمن خان بھی موجو دتھے ،وفاقی وزیر نے کہا کہ ایمبولینسز کی فراہمی سے گیپکو ملازمین کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا، اس موقع پر ڈپٹی مینجر ٹرانسپورٹ ملک محمد جنیدنے بتایا کہ ایمبولینسز میں جدید آلات نصب کیے گئے اور طبی سہولیات کی 24گھنٹے فراہمی کیلئے ڈارئیور سمیت ڈاکٹرز، نرسزاور پیرا میڈیکل سٹاف تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ ایمرجنسی کیصورت میں کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ ہو ۔ 

ای پیپر-دی نیشن