• news

عامر رحمان گوجرانوالہ جم خانہ کلب کے بلامقابلہ سیکریٹری منتخب

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ جم خانہ کلب  کے انتخابات کے حوالے سے دونوں گروپوں کی مشاورت کے بعد عامر رحمان بلامقابلہ سیکریٹری ، اکرام کھوکھر،مطاہر رمضان ،کاشف سانسی ،عمر حنیف،ساجد بھٹی بلامقابلہ ایگزیکٹو ممبرز منتخب ہوگئے، زرائع کے مطابق اگلے سال کیلئے دونوں گروپوں نے متفقہ طور پر احسن عظیم بٹ کو صدر   منتخب کرانے کیلئے تحریری معاہدہ کیا ہے جس پر دونوں گروپوں کے پانچ پانچ کلب ممبران کے دستخط کروائے گئے ہیںان میں نومنتخب سیکریٹری جنرل عامر رحمان، خواجہ ضرار کلیم ،رانا شہزاد ،عاصم انیس،میاں عمر سلیم،سمیع اللہ نعیم،نعمان صلاح الدین،میاں ثاقب غفور،رحمان الحق پھلروان،آفاق ایوب،عارف بھٹہ ،تیمور جوڑا ،ودیگر شامل ہیں۔ تحریری معاہدہ میں اگر اگلے سال کوئی تیسرا گروپ جیمخانہ کلب کا الیکشن لڑنے کا اعلان کرے گا تو دونوں گروپ مشترکہ طور پر اسکا مقابلہ کریں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن