• news

علی اشرف مغل کی کاوشیں،ن لیگ ن کا بڑا دھڑا پی ٹی آئی میں شامل

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے امیدوار این اے78 علی اشرف مغل نے گزشتہ روز یونین کونسل63 محمد آباد میں ڈاکٹر رانا جمیل اشرف کی دعوت پر بڑے اجتماع میں شرکت کی اس دوران چیئرمین تحریک انصاف کے وژن سے متاثر ہوکر علاقہ کے معززین اورن لیگ کے بڑے دھڑے کے ارکان بابا سوہنا ،رانا افضل ،حاجی احمد مغل ،سرفراز بٹ ،حافظ رانا خالد ،شفاقت بٹ ،میاں ارشد مہر اور دیگر نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا اور آئندہ انتخابات میں علی اشرف مغل کی حمائت کردی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علی اشرف مغل نے کہا کہ انتخابات سے قبل ہی مسلم لیگ ن کے خلاف عوام کی نفرت بڑھنے لگی ہے پی ڈی ایم  جماعتوں نے تحریک انصاف کی حکومت پر شب خون مارکر نہ صرف ملکی معیشت کو تباہ کیا بلکہ عوامی حقوق پر بھی ڈاکہ ڈالا  اور ملک کو تباہی کے دہانے پہنچادیا ۔

ای پیپر-دی نیشن