ثریا آصف پندھیر صدر مسلم لیگ ن ویمن ونگ پی پی54مقرر
قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی)سینیٹرنزہت عامر صادق صدرمسلم لیگ(ن) خواتین نے ثریا آصف پندھیر کومسلم لیگ(ن)کیلئے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں صدر مسلم لیگ (ن) ویمن ونگ پی پی54مقررکرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا،واضح رہے کہ ثریا آصف سینئر صحافی چوہدری حسیب پندھیر کی والدہ ہیں۔ گزشتہ روز پندھیر ہائوس میں خصوصی تقریب کے دوران ثریا آصف پندھیرکو انکی تقرری کا نوٹیفکیشن دیا گیا۔اس موقع پرچوہدری محمود بشیر ورک،حاجی امان اللہ وڑائچ،صدر مسلم لیگ(ن)ترکیہ میر ابرار احمد ،سٹی صدر مسلم لیگ ن قلعہ دیدارسنگھ،چوہدری عاطف سلیم گل،سابق رکن پنجاب کونسل شیخ احسان الہٰی،جنرل سیکرٹری ن لیگ قلعہ دیدارسنگھ حاجی عبدالمجید مغل،سینئر صحافی حسیب آصف پندھیر،نصر آصف پندھیر،عاصم علی پندھیر،ہاشم علی پندھیر، کاشف علی پندھیر،نبیلہ شاکرا،فرنیلہ،انیلہ،روبی، صدف، سمیرا نے دوران خطاب کہا کہ پی ٹی آئی جلد ہی ماضی کا حصہ بننے والی ہے ، اسمبلیاں توڑنے سے بددل بہت سے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی عمران خان کو خیر باد کہنے والے ہیں۔انہوں نے کہاپنجاب کا الیکشن ن لیگ کے امیدوار اکثریت سے جیت جائیں گے تو عمران خان کو احساس ہوگا کہ اس نے اپنے پائوں پر کلہاڑی مار لی۔