• news

یاسر حسین  فیروز خان کی حمایت میں مداحوں پر برہم


  لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکار  یاسر حسین  اداکار فیروز خان کی حمایت کرنے والوں پر برہم ہوگئے۔ یاسر حسین کا فیروز خان سے تنازعہ چل رہا ہے اور فیروز کی طرف سے نجی معلومات ظاہر کرنے پر انہوں نے اداکار پر شدید تنقید کی تھی۔ انسٹاگرام پر ایک نئی پوسٹ میں یاسر حسین نے ان لوگوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے جو بیوی پر تشدد کرنے والے شخص کو پسند کرتے ہیں۔ یاسر حسین نے لکھا کہ آج کے دور میں اگر کوئی انسان اپنی بیوی کو مار مار کر سجا دے، بچوں کو دینے کیلئے پیسے نہ ہوں اور وہ خود برانڈڈ کپڑے پہن کر گھوڑے چلائے اور لوگ اس کو پسند بھی کریں تو ان سب لوگوں کو میرا سلام ہے۔ اجازت چاہتا ہوں کیوں کہ مجھے کام کرنا ہے تاکہ اپنی فیملی اور بچوں کی کفالت کرسکوں۔قبل ازیں یاسر حسین نے مختلف اسکرین شاٹس شیئر کرکے بتایا تھا کہ فیروز خان کی طرف سے ان کے نمبر لیک کرنے پر انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن