صبا قمر نے نئے ڈرامے کی جھلک شیئر کردی
لاہور(کلچرل رپورٹر) صبا قمر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ اپنے آنے والے نئے ڈرامہ سیریل سر راہ کا ایک ٹیزر شیئر کیا ہے ۔ ڈرامہ منفرد کہانی کے ساتھ ساتھ سٹار کاسٹ پر بھی مشتمل ہے ۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر ٹیزر پوسٹ کیا ۔کیپشن میں لکھا : یہ ہے وہ بڑا اعلان جس کا ہم سب کو انتظار تھا ۔کہانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صبا کا کہنا تھا کہ ڈرامہ کئی طوفانی موڑ سے بھرپور ہے ۔سوچنے پر مجبور کردینے والی کہانی پر مبنی اس ڈرامہ سیریل کو عدیل رزاق نے تحریر کیا ہے ۔
جبکہ اس کی ہدایت کاری احمد بھٹی نے کی ہے ۔سٹار کاسٹ پر مشتمل اس ڈرامہ میں انڈسٹری کے چند بڑے نام کردار نبھاتے نظر آئیں گے جن میں صبا قمر کے علاوہ منیب بٹ ، حریم فاروق ، سنیتا مارشل ، صبور علی اور دیگر شامل ہیں ۔