• news

 اداکار بابر ‘ جبران نے چھم چھم کھیل  کر بچپن کی یادیں تازہ کیں


لاہور(کلچرل رپورٹر) سینئر اداکار  بابر علی اور سید جبران نے چھم چھم کھیل کر بچپن کی یادیں تازہ کیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں اداکار سید جبران اور  بابر علی آمنے سامنے کھڑے ہیں اور بغیر غلطی کیے بہترین انداز میں چھم چھم کھیل رہے ہیں۔اس ویڈیو کو اداکار سید جبران کی جانب سے اپنے سوشل اکائونٹ انسٹا گرام پر شیئر کیا گیا ہے، جس میں اداکار کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ آپ سب میں سے کس کس کو  چھم چھم یاد ہے۔اداکار کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور اداکاروں کے مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ای پیپر-دی نیشن