• news

 فلم راولپنڈی ایکسپریس ‘شعیب اختر کا خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا اعلان


راولپنڈی (آئی این پی) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی زندگی پر بننے والی فلم راولپنڈی ایکسپریس سے خود کو علیحدہ کرتے ہوئے خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے ۔شعیب اختر نے کہا کہ انتہائی دکھ کے ساتھ، میں آپ سب کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ کئی ماہ غور و خوض کے بعد میں نے فلم راولپنڈی ایکسپریس اور اس کے میکرز سے خود کو  الگ کر نے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنی  مینجمنٹ اور قانونی ٹیم کے ذریعے میں نے معاہدہ ختم کردیا ہے۔ یقینا یہ ایک ڈریم پروجیکٹ تھا اور میں نے اس میں شامل رہنے کیلئے کافی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے چیزیں بہتر نہ ہوسکیں۔ احسن طریقے سے اختلافات حل کرنے میں ناکامی اور معاہدے کی بار بار خلاف ورزیوں کے باعث بالآخر مجھے ان کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے پڑے۔شعیب اختر نے خبردار کیا کہ اگر فلم میکرز نے بائیوگرافی فلم پر کام جاری رکھا اور میرا نام یا میری زندگی کی کہانی کسی بھی طرح استعمال کی تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن