زوہا رحمن کی فلم عید مبارک ڈزنی پلس کیلئے منتخب
لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ زوہا رحمن کی فلم عید مبارک ڈزنی پلس کے لیے منتخب کرلی گئی، فلم عید مبارک اصل زندگی کی کہانی پر مبنی فلم ہے جو رواں برس چلڈرن فیسٹول میں بھی پیش کی جائے گی۔فلم کی ہدایات دیں ہیں ماہ نور یوسف نے ۔ اس فلم کی کہانی کو تحریر بھی ماہ نور یوسف نے کیا ہے جوکہ ان کی ذاتی زندگی کے بچپن کی کہانی ہے۔ اس فلم میں زوہا نے دو بچیوں کی والدہ کا کردار ادا کیا ہے۔عید مبارک فلم کو امریکی شہر سیاٹل کے ایک چلڈرن فلم فیسٹول میں رواں برس فروری میں سکرین کیا جائے گا۔ زوہا رحمن مارول یونیورس کے کریکٹر میں پہلی خاتون ہیں جنہوں نے جوکہ حجابی کریکٹر میں فلم اسپائیڈر مین فار فارم ہوم میں نظر آئیں۔ انہوں نے نیٹ فلکس کے Young Wallande اور ایپل ٹی وی کے لیے بھی کام کیا۔